مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے خبر دی ہے کہ باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ ایران نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کو اپنی جوہری تنصیبات میں مزید سینٹری فیوج کی تنصیب اور انرجی انرچمنٹ سے آگاہ کر دیا ہے۔
بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کی جانب سے گزشتہ ہفتے جاری کی گئی قرارداد کے بعد تہران نے بین الاقوامی ادارے کو مطلع کیا ہے کہ وہ اپنے جوہری تنصیبات کی افزودگی کے لیے کوشاں ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایران نے اپنے دو جوہری مقامات نتنز اور فردو میں مزید سینٹری فیوجز کی تنصیب کا اعلان کیا۔ تاہم ایران کی جانب سے نصب کیے گئے نئے سینٹری فیوجز کی مقدار اور افزودگی کی سطح ابھی تک معلوم نہیں ہے۔
واضح رہے کہ ایران نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ بھرپور تعاون کیا لیکن مغرب کی جانب سے ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں بہانہ تراشی کا سہارا لیتے ہوئے تہران پر دباؤ بڑھانے کے لیے اس مسئلے کو غلط استعمال کرنے کی کوشش کی گئی ہے،جس پر اسلامی جمہوریہ ایران نے مغرب کی زیادتیوں کے خلاف اپنے جائز موقف پر قائم رہنے کا عندیہ ظاہر کرتے ہوئے ایٹمی ادارے کے بورڈ آف گورنرز کی حالیہ قرارداد کے خلاف نئے سینٹری فیوجز کی تنصیب اور جوہری افزودگی کا اعلان کیا۔
آپ کا تبصرہ