10 اکتوبر، 2023، 8:35 AM

جنگ دوسرے ممالک تک پھیلنے اور حزب اللہ کی شمولیت کے بارے میں امریکہ پریشان

جنگ دوسرے ممالک تک پھیلنے اور حزب اللہ کی شمولیت کے بارے میں امریکہ پریشان

امریکی محکمہ دفاع کے اعلی عہدیدار نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے خطے کے دوسرے ممالک تک پھیلنے اور حزب اللہ کی براہ راست شمولیت کے بارے میں پریشان ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکی وزارت دفاع کے اعلی عہدیدار نے حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے خطے کے دوسرے ممالک تک پھیلنے اور لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کی جنگ میں براہ راست شمولیت کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے۔

پینٹاگون کے اعلی عہدیدار حزب اللہ کی جانب سے جنوبی لبنان سے تل ابیب کے خلاف کاروائی کو غلط اقدام قرار دیا اور کہا کہ غزہ کے مجاہدین کے حملوں کے ساتھ حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل کے خلاف کاروائیوں سے جنگ خطے کے دوسرے ممالک تک پھیل سکتی ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز لبنان اور مقبوضہ علاقوں کی سرحد پر مسلح گروہوں اور صہیونی فورسز کے درمیان تصادم کی خبریں موصول ہوئی ہیں جس کے بعد کچھ دیر بعد جہاد اسلامی کے مسلح ونگ سرایا القدس نے جنوبی لبنان سے صہیونی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

صہیونی فورسز کے حملے میں حزب اللہ کے اراکین کی شہادت کے بعد سید حسن نصراللہ دھمکی کے بعد آئندہ چند دنوں میں مقاومتی محاذ کی جانب سے جنوبی لبنان سے صہیونی فورسز پر جوابی حملوں کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

News ID 1919284

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha