مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آج علی الصبح پالگھر اسٹیشن کے قریب سے چلنے والی جے پور ایکسپریس ٹرین میں اچانک فائرنگ شروع ہوگئی۔
اس واقعہ میں ایک اے ایس آئی اور تین مسافروں کی موت ہوگئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس فائرنگ میں کئی راؤنڈ گولیاں چلی ہیں۔ واقعے میں 4 افراد کے ہلاک اور کچھ کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ فی الحال ملزم چیتن کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک آر پی ایف کانسٹیبل نے پالگھر اسٹیشن عبور کرنے کے بعد چلتی جے پور ایکسپریس ٹرین کے اندر فائرنگ شروع کردی۔
اس نے ایک آر پی ایف اے ایس آئی اور تین دیگر مسافروں کو گولی مار دی اور دہیسر اسٹیشن کے قریب ٹرین سے چھلانگ لگا دی۔
ریلوے اور پولیس نے بتایا کہ ملزم کانسٹیبل کو اسلحہ سمیت حراست میں لے لیا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ