21 مئی، 2023، 9:31 AM

سوڈان، سات روزہ جنگ بندی پر اتفاق، غذائی قلت کا خطرہ درپیش

سوڈان، سات روزہ جنگ بندی پر اتفاق، غذائی قلت کا خطرہ درپیش

سوڈانی ذرائع ابلاغ کے مطابق جھڑپوں میں اب تک 700 سے زائد ہلاک اور 5000 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ سوڈان کے متحارب گروہوں نے موجودہ حالات پر باقی رہتے ہوئے سات روزہ جنگ بندی پر اتفاق کرلیا ہے۔

العربیہ کے مطابق جدہ کی بندرگاہ پر ہونے والے مذاکرات کے نتیجے میں سوڈانی فوج اور پیراملٹری فورسز نے جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کی ہے جس کا دورانیہ سات دن ہوگا۔ معاہدے پر فریقین کے اعلی رہنماوں نے دستخط کردیئے ہیں۔ سعودی وزارت خارجہ نے بھی جنگ بندی پر فریقین راضی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

جنگ بندی سے پہلے امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلینکن نے سوڈانی فوج کے سربراہ جنرل البرھان سے جنگ بندی اور اور عوام کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد پہنچانے کے حوالے سے گفتگو کی تھی۔ بلینکن نے کہا تھا کہ امریکہ سوڈان میں امن کی بحالی اور جمہوریت کے لئے سویلین حکومت کی حمایت کرتا ہے۔

دراین اثناء امریکی وزارت خارجہ نے بھی سوڈان میں فریقین کی مسلح کاروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے جنگ بندی پر زور دیا ہے۔

یاد رہے کہ جنگ بندی سے پہلے خرطوم سمیت مختلف شہروں میں ہوائی حملے ہورہے ہیں۔ دس لاکھ سے زائد شہری انسانی بحران کی صورتحال سے دوچار ہیں۔ فوج اور پیراملٹری فورسز کے درمیان جھڑپوں کی وجہ سے ملک میں قانون کی بالادستی مکمل ختم ہوگئی ہے۔ فریقین ایک دوسرے پر قانون کی خلاف ورزی کا الزام لگارہے ہیں۔ جھڑپوں کی غذائی قلت کی صورتحال سے دوچار ہے۔

سوڈانی ذرائع ابلاغ کے مطابق جھڑپوں میں اب تک 700 سے زائد ہلاک اور 5000 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

News ID 1916612

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha