11 اپریل، 2023، 12:05 PM

قرب خدا حاصل کرنے کا بہترین طریقہ لوگوں کی خلوص نیت سے خدمت کرنا ہے، آیت اللہ رئیسی

قرب خدا حاصل کرنے کا بہترین طریقہ لوگوں کی خلوص نیت سے خدمت کرنا ہے، آیت اللہ رئیسی

ایرانی صدر نے شب قدر کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام حکام یہ بات جان لیں کہ فرائض کی انجام دہی کے بعد قرب الٰہی حاصل کا بہترین طریقہ، عوام کی خلوص نیت سے خدمت کرنا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی نے تہران میں شب قدر کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی بندگی اور اطاعت کی راہ میں، شب قدر کے موقع پر ہم میں سے ہر ایک بالخصوص نوجوانوں کو استفادہ کرنا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اس بابرکت رات کو امت محمدیہ کیلئے اس لئے قرار دیا ہے، تاکہ امت ایک رات میں سو سال کا سفر اور زندگی کا سفر طے کر سکے اور کسی کو لیلۃ القدر پر ایمان لا کر زندگی میں مایوسی اور ناامیدی کا حق نہیں ہے۔

رئیسی نے شب قدر کی برکات سے مکمل طور پر مستفید ہونے کیلئے اگلے قدم کو خدا اور اولیائے الہٰی کی محبت طلب کرنا قرار دیا اور مزید کہا کہ انسان کے دل میں معرفت پیدا ہونے کے بعد دل میں خدا، پیغمبر اور آئمہ علیھم السّلام کی محبت اور عقیدت پیدا ہو جائے گی اور ان دونوں کے ادراک کا نتیجہ، انسانوں میں نیک اعمال کی انجام دہی کا باعث ہوتا ہے اور نیک اعمال کے ذریعے انسان حیات طیبہ اور خلیفہ الٰہی کے منصب تک پہنچتے ہیں۔

رئیسی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ تمام انسانوں کو خدائی امتحانات اور آزمائشوں کا سامنا رہتا ہے، مزید کہا کہ وہ انسان جو کمال کی راہ پر گامزن ہے اسے منزل تک پہنچنے کیلئے آزمائش ہوتی ہے، لہٰذا اسے اس راستے میں اپنے افکار، اخلاق اور اعمال کو ایک دوسرے کے ساتھ پرکھنا چاہیئے۔

ایرانی صدر نے خاندان کو بہت اہم اور معاشرے کا بنیادی ستون قرار دیا اور کہا کہ آج مغربی ممالک کو خاندانی نظام درہم برہم کرنے والے متعدد مسائل کا سامنا ہے، اس لئے وہ تہذیب کے عنوان سے بدترین اخلاقیات متعارف کرانے میں مصروف ہیں۔

News ID 1915827

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha