مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ احمد وحیدی نے صوبہ زنجان میں صحافیوں سے گفتگو میں کہاکہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کی خفیہ اطلاعات اور تحقیقی اقدامات کی بنیاد پر 5 صوبوں میں کچھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ متعلقہ ادارے مکمل تحقیقات کر رہے ہیں اور جیسے ہی مکمل اور واضح نتائج حاصل ہوں گے فورا ہی عوام کو ان سے مطلع کر دیا جائے گا۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ بعض طلبہ کی پیچیدہ صورتحال کے بارے میں کہا کہ صدر کے احکامات کے بعد وزیر داخلہ مسلسل اس مسئلے پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور انٹلیجنس کی وزارت، صحت اور تعلیم و تربیت کی وزارتوں نیز آئی آر جی سی کی انٹلیجنس کے ساتھ براہ راست رابطے میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انٹیلی جنس اداروں کی خفیہ اطلاعات اور تحقیقی اقدامات کی بنیاد پر 5 صوبوں میں کچھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ