25 فروری، 2023، 6:06 PM

ایران بھارت تجارتی تبادلے 2.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئے، رپورٹ

ایران بھارت تجارتی تبادلے 2.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئے، رپورٹ

ایک ہندوستانی ذریعہ نے اطلاع دی ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور ہندوستان کے درمیان تجارتی تبادلے 2022 میں 2.5 بلین ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی وزارت تجارت اور صنعت نے کہا ہے کہ 2022 میں ہندوستان کی ایرانی تیل کی مصنوعات کی درآمدات میں چار گنا اضافہ ہوا ہے۔

مذکورہ ذریعے نے کہا کہ ایران اور بھارت کے تجارتی تبادلے میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 48 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔ 2021 میں دونوں ممالک کے درمیان کل تجارت تقریباً 1.69 بلین ڈالر تک پہنچی تھی۔

ہندوستانی ذرائع کے مطابق، جنوری اور دسمبر 2022 کے درمیان ایران کو ہندوستان کی برآمدات میں 44 فیصد اضافہ ہوا، جو 1.84 بلین ڈالر تک پہنچ گئی۔

ذرائع نے رپورٹ کیا کہ ہندوستان نے 2021 میں ایران کو 1.28 بلین ڈالر مالیت کا سامان برآمد کیا۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 2022 میں ایران سے ہندوستان کی درآمدات میں بھی 60 فیصد اضافہ ہوا، جو 653 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔

News ID 1914912

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha