18 جنوری، 2023، 7:57 PM

19 جنوری یومِ غزہ کے موقع پر ایرانی وزیر خارجہ کا پیغام؛

فلسطین ماضی سے زیادہ مضبوط ہے، امیر عبداللہیان

فلسطین ماضی سے زیادہ مضبوط ہے، امیر عبداللہیان

ایرانی وزیر خارجہ نے ایرانی کیلنڈر میں یوم غزہ کے موقع پر کہا کہ فلسطین ماضی سے زیادہ مضبوط ہے اور دشمن توازن کی تبدیلی سے بخوبی واقف ہے۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی کیلنڈر میں یومِ غزہ کے موقع پر ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے بدھ کو ایک ٹویٹ میں لکھا کہ فلسطین نے کئی فوجی اور اقتصادی جنگوں کا تجربہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دشمن کے خلاف مقاومت اور فتح حاصل کرنا ان سب کی مشترکہ خصوصیت رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مغربی کنارے سے لے کر غزہ کی پٹی تک فلسطین اب پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔

ایرانی اعلیٰ سفارت کار نے کہا کہ دشمن توازن کی تبدیلی سے بخوبی واقف ہے۔

خیال رہے کہ ایران کی پارلیمنٹ نے 2008 میں صہیونی غاصبوں کے خلاف 22 روزہ جنگ میں غزہ کی پٹی کی مزاحمت اور استقامت کی یاد میں 19 جنوری کو سرکاری سطح پر "یوم غزہ" کا نام دیا ہے۔

News ID 1914255

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha