31 جولائی، 2022، 2:21 AM

امریکی صدر ایک بار پھر کورونا کا شکار

امریکی صدر ایک بار پھر کورونا کا شکار

 امریکی صدر جو بائیڈن ایک ہفتے کے دوران دوسری بار کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا سے نقل کیاہےکہ امریکی صدر ایک بار پھر کورونا کا شکار ہو گئے ہیں۔وائٹ ہاؤس کی طرف سے  صدارتی معالج ڈاکٹر کیون او کانر کی رپورٹ میں کہا گیاہے کہ صدر بائیڈن کا ہفتے کی صبح کیا جانے والا کورونا  ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے گزشتہ ہفتہ کے دوران صدر بائیڈن کی صحت بہتر رہی اور کورونا کی بھی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔

ڈاکٹر او کانر کے مطابق ہفتہ کی صبح کئے جانے والے ٹیسٹ سے قبل منگل،بدھ،جمعرات اور جمعہ کی صبح کئے جانےوالے امریکی صدر کے تمام کورونا ٹیسٹ نیگیٹیو تھے۔

News ID 1911774

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha