30 مئی، 2022، 2:23 PM

ایران اور تاجیکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی 17 دستاویزات پر دستخط

ایران اور تاجیکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی 17 دستاویزات پر دستخط

تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران اور تاجیکستان کے صدور کی موجودگي میں ایران اور تاجیکستان کے اعلی حکام نے مختلف شعبوں میں تعاون کی 17 دستاویزات پر دستخط کئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تہران میں تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئيسی اور تاجیکستان کے صدرامام علی رحمان کی موجودگي میں ایران اور تاجیکستان کے اعلی حکام نے مختلف شعبوں میں تعاون کی 17 دستاویزات پر دستخط کئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ایران اور تاجیکستان کے اعلی حکام نے سیاسی، اقتصادی، تجارتی، سیاحتی ، ٹرانسپورٹ او ردیگر مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کی 17 دستاویزات پر دستخط کئے ہیں۔ واضح رہے کہ تاجیکستان کے صدر امام علی رحمان کل رات ایک اعلی وفد کے ہمراہ تہران پہنچے، جہاں آج انھوں نے ایرانی صدر ابراہیم رئيسی کے ساتھ دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔

News ID 1911035

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha