19 مئی، 2022، 1:53 PM

بین الاقوامی تعلقات اور سفارت کاری کےمفاہیم بدل رہے ہیں

بین الاقوامی تعلقات اور سفارت کاری کےمفاہیم بدل رہے ہیں

اسلامی جمہوریہ کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بین الاقوامی تعلقات اور سفارت کاری کےمفاہیم بدل رہے ہیں کیونکہ آج ایک ٹوئیٹر اکاؤنٹ کے ذریعہ آپ ایک میڈیا ، مکتب اور مآخذ کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے مشہد مقدس ميں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی تعلقات اور سفارت کاری کےمفاہیم بدل رہے ہیں کیونکہ آج ایک ٹوئیٹر اکاؤنٹ کے ذریعہ آپ ایک میڈیا ، مکتب اور مآخذ کا کردار ادا کرسکتے ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ گذشتہ 100 برسوں میں موجودہ دور تاریخی ترین دور ہے۔آج نئےمفاہیم، نئےمکاتب اور نئے قطب تشکیل پارہے ہیں۔

انہوں نے کہا: آج ہم جس چیز کا مشاہدہ کر رہے ہیں وہ بہترین آلات اور طریقوں کے ساتھ مختلف پیغامات کی بمباری ہے، اور اس صورت حال میں ہمیں یہ دیکھنا چاہیے کہ ہم کہاں کھڑے ہیں ، جبکہ مفاہیم کے لحاظ سے ہم ایک نئے مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں۔

خطیب زادہ نے کہا: کمیونزم اور سرمایہ داری کے نظام کے علاوہ  اسلامی انقلاب نے دنیا کے سامنے مذہبی جمہوریت کا تیسرا نظام اور طریقہ متعارف کرایا، اور آج اس کا ثمر عظیم اسلامی تہذیب کی شکل میںم وجود ہے اور اس سلسلے  میں تبلیغ اور مبلغین  کا کردار بہت ہی اہم ہے۔

News ID 1910903

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha