قطر کے بادشاہ کل تہران کا دورہ کریں گے

قطر کے بادشاہ شیخ تمم بن حمد آل ثانی کل ایک اعلی وفد کے ہمراہ تہران کا دورہ کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قطر کے بادشاہ شیخ تمم بن حمد آل ثانی کل ایک اعلی وفد کے ہمراہ تہران کا دورہ کریں گے۔امیر قطر دورہ ترہان کے دوران ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کے ساتھ دو طرفہ تعلقات ، علاقائی اور عالمی مسائل کے بارے میں  گفتگو کریں گے۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور امیر قطر مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔اس سے قبل ایرانی صدر قطر کا دورہ کرچکے ہیں جہاں ایرانی صدر نے گیس صادر کرنے والے ممالک کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی ۔ ایران اور قطر کے حکام نے اس سفر میں باہمی تعاون کی 14 دستاویزات پر دستخط کئے تھے۔

News Code 1910806

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 10 =