1 مئی، 2022، 5:30 PM

چین میں 6 منزلہ رہائشی عمارت منہدم ہونے سے 23 افراد ہلاک

چین میں 6 منزلہ رہائشی عمارت منہدم ہونے سے 23 افراد ہلاک

چین میں ایک 6 منزلہ رہائشی عمارت گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر 23 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین میں ایک 6 منزلہ رہائشی عمارت گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر 23 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق چین کے وسطی شہر چینگسا میں 6 منزلہ رہائشی عمارت منہدم ہوگئی، عمارت میں ایک ہوٹل، درجنوں دکانیں اور گیسٹ ہاؤسز تھے۔ عمارت کے ملبے میں درجنوں افراد دب گئے۔

ریسکیو اداروں کو امدادی کاموں کے دوران عمارت کے ملبے سے 23 افراد کی لاشیں ملی ہیں جب کہ 5 سے زائد افراد کو زندہ نکال لیا گیا اور اب بھی 18 افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

News ID 1910703

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha