شمالی کوریا کا نئے ہتھیاروں کا کامیاب تجربہ

شمالی کوریا کے رہنما کیم جونگ اُون کی نگرانی میں نئے ہتھیاروں کے نظام کا تجربہ کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کیم جونگ اُون کی نگرانی میں نئے ہتھیاروں کے نظام کا تجربہ کیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق تجربے سے شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کی کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔ شمالی کوریا کے رہمنا کیم جونگ اون نے دفاعی صلاحیتوں، جوہری جنگی قوتوں کو مزید بڑھانے کیلئے اہم ہدایات دی ہیں۔

ادھر جنوبی کوریا کی فوج نے دعوی کیا ہے کہ شمالی کوریا نے اپنے مشرقی ساحل سے سمندر کی طرف دو پروجیکٹائلز فائر کئے ہیں۔

News Code 1910531

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 9 =