پاکستان میں عمران خان کی حمایت اور امریکہ کے خلاف مظاہرے

پاکستان کے امور میں امریکہ کی واضح مداخلت کے خلاف اور پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں پاکستان بھر میں عوامی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے امور میں امریکہ کی واضح مداخلت کے خلاف اور پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں پاکستان بھر میں عوامی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق عمران خان کی بطور وزیراعظم معزولی اور پی ٹی آئی چیئرمین کی کال پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان اور حامیوں نے ملک گیر احتجاج شروع کردیا ہے ، جس میں مظاہرین نے اپوزیشن اور امریکہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی عمران خآن  سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے اپنی سبکدوشی کے ایک روز بعد ہی " غیر ملکی سازش " کے خلاف " آزادی کی جدوجہد " شروع کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ ’پاکستان 1947 میں ایک آزاد ریاست بن گیا لیکن حکومت کی تبدیلی کی غیر ملکی سازش کے خلاف آزادی کی جدوجہد آج پھر سے شروع ہو رہی ہے۔ سابق وزیر اعظم نے مزید کہا کہ " یہ ملکی عوام ہی ہیں جو ہمیشہ اپنے ملک کی خودمختاری اور جمہوریت کا دفاع کرتے ہیں۔

عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ پر ہونے والے اپنی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد اعلان کیا تھا کہ آج رات لاہور سیالکوٹ، ساہیوال، کراچی اور راولپنڈی سمیت تمام شہروں میں پرامن احتجاج کیا جائے گا۔

سابق وزیر توانائی حماد اظہر نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ آج ملک بھر میں پرامن احتجاج کیا جائے گا، پورا ملک عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے۔

کراچی میں راشد مہناس روڈ پر واقع  ملینیم مال کے سامنے پی ٹی آئی کے مظاہرین بڑی تعداد جمع ہوئے اور عمران خان کے حق میں نعرے بازی کی، جس کے باعث ٹریفک کی آمد ورفت معطل ہوگئی۔

News Code 1910460

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 4 =