سعودی عرب نے درجنوں افراد کا سر قلم کرکے سنگين اور ہولناک جرم کا ارتکاب کیا

حزب اللہ لبنان نے اپنے ایک بیان میں سعودی عرب میں 81 افراد کے ایک دن میں سر قلم کرنے کے ہولناک جرم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب نے درجنوں افراد کا سر قلم کرکے سنگين اور ہولناک جرم کا ارتکاب کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  حزب اللہ لبنان نےاپنےایک بیان میں سعودی عرب میں 81 افراد کے ایک دن میں سر قلم کرنے کے ہولناک جرم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب نے درجنوں افراد کا سر قلم کرکے سنگين اور ہولناک جرم کا ارتکاب کیا ہے۔ حزب اللہ لبنان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب کی دہشت گرد حکومت کے ماضی کے بہیمانہ اورسنگین جرائم میں اس ہولناک جرم کا بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب نے کئی درجن مظلوم اور بے دفاع افراد کو قتل کرکے اپنے بھیانک اور مکروہ چہرے کو دنیا کے سامنے ایک بار پھر نمایاں کردیا ہے۔

حزب اللہ لبنان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی امریکہ و اسرائیل نواز ظالم و جابر حکومت اسلام کا لبادہ اوڑھ  کرامریکہ اور اسرائیل کی خدمت کررہی ہے۔ حزب اللہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کو اپنے سنگين اور ظالمانہ جرائم کا تاوان ادا کرنا پڑےگا۔ اسلامی مبصرین اور تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب یزید و معاویہ اور ابو جہل و ابو لہب کے راستے پر گامزن ہے۔

News Code 1910149

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 16 =