اسلام آباد کی ضلع کچہری میں 15 ججز کورونا وائرس کا شکار

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی ضلع کچہری میں 15 ججز اور عدالتوں کے 58 اہلکارکورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی ضلع کچہری میں 15 ججز اور عدالتوں کے 58 اہلکارکورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ عدالتی ذرائع کے مطابق 15 ججز کے علاوہ دیگر 58 عدالتی اہلکار کے کورونا کا شکار ہوجانے کے بعد عدالتیں آج کیلئے بند کر دی گئی ہیں۔ عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالتوں میں ڈس انفیکشن اسپرے کرایا جائے گا۔

ضلع کچہری ویسٹ کورٹس میں 10 ججز 29 اہلکار کا کورونا مثبت آیا ، جبکہ ایسٹ کورٹس میں 5 ججز 29 اہلکار کورونا کا شکارہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 7 ہزار 678 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 23 مریض اس موذی وباء کی وجہ  سے زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔

پاکستان بھر میں اب تک 29 ہزار 65 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 53 ہزار 479 ہو چکی ہے۔

News Code 1909574

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 12 =