15 جنوری، 2022، 8:09 AM

پاکستانی وزير اعظم کا افغانستان میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال پر تشویش کا اظہار

پاکستانی وزير اعظم کا افغانستان میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال پر تشویش کا اظہار

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خن نے اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں افغانستان کی بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیاہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خن نے اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں افغانستان کی بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیاہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت افغانستان پر اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں افغانستان میں بگڑتی انسانی صورتحال پر تشویش کااظہار کیاگيا۔

اجلاس میں پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر اطلاعات فواد چوہدری، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے شرکت کی۔ اپیکس کمیٹی کے اعلامیے کے مطابق پاکستان ضرورت کی اس گھڑی میں افغان عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔

پاکستانی وزیراعظم نے دوران اجلاس کہا کہ پاکستان افغانستان کو انسانی بحران سے بچانے کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے یہ بھی کہا کہ افغانستان کے لیے تعلیم یافتہ اور تربیت یافتہ افرادی قوت افغانستان بھیجی جائے۔

دوران اجلاس وزیراعظم نے افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کےلیے دوست ملکوں سے دوطرفہ تعاون کے حصول کی ہدایت کی۔

عمران خان نے اس موقع پر افغانستان کی بحالی میں مدد کےلیے ریلوے، معدنیات اور ادویات سازی میں تعاون کی ہدایت بھی کی۔

News Code 1909501

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha