مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی مہندس کی دوسری برسی کے موقع پر کئي ملین افراد نےاجتماع میں شرکت کی اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔
عراق کی رضا کار فورس حشد الشعبی نے کل ایک بیان میں عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی مہندس کی دوسری برسی میں بھر پور شرکت کرکے انھیں خراج عقیدت پیش کریں اور ملک سے امریکہ کی دہشت گرد فوج کے خارج ہونے کے سلسلے میں اپنے غم و غصہ اور احتجاج کا اظہار کریں۔
شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی مہندس کی دوسری برسی کے شرکاء نے امریکہ کے سابق صدر ثرمپ کو سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے عراق کے وزیر اعظم کی سرکاری دعوت پر آنے والے مہمان کو شہید کیا ۔
مظاہرین نے شہید سلیمانی اور شہید ابو مہدی مہندس کے بہیمانہ اور بزدلانہ قتل میں ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کرتے ہوئے عراق سے امریکی فوج کے فوری نکلنے پر زوردیا ہے۔ حشد الشعبی کے سربراہ فالح الفیاض ، ہادی عامری ،شیخ قیس الخزعلی اور ابو فدک المحمداوی بھی مظاہرین کے ساتھ ساتھ تھے۔
آپ کا تبصرہ