28 دسمبر، 2021، 8:06 PM

پاکستانی کابینہ نے قومی سلامتی پالیسی کی منظوری دیدی

پاکستانی کابینہ نے قومی سلامتی پالیسی کی منظوری دیدی

پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے بعد آج وفاقی کابینہ نے بھی ملک کی پہلی قومی سکیورٹی پالیسی کی منظوری دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس پالیسی کا مقصد پاکستان کے شہریوں کو معاشی تحفظ فراہم کرنا ہے۔

مہر خبرررساں ایجنسی نےایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے بعد آج وفاقی کابینہ نے بھی ملک کی پہلی قومی سکیورٹی پالیسی کی منظوری دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس پالیسی کا مقصد پاکستان کے شہریوں کو معاشی تحفظ فراہم کرنا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستانی وزیرِاعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کابینہ نے قومی سکیورٹی پالیسی 2022-26ء کی منظوری دے دی جس کا محور پاکستان کے شہریوں کا معاشی تحفظ ہے، شہریوں کے معاشی تحفظ سے ملک کی سلامتی منسلک ہے۔

یہ پالیسی ایک روز قبل قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں مںظور کی گئی تھی بعدازاں اسے حتمی منظوری کے لیے آج وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا گیا جہاں ارکان نے اسے مںظور کرلیا۔

News ID 1909307

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha