26 دسمبر، 2021، 10:41 AM

میانمارمیں بچوں اور خواتین سمیت 30 افراد کی جلی ہوئی لاشیں برآمد

میانمارمیں بچوں اور خواتین سمیت 30 افراد کی جلی ہوئی لاشیں برآمد

میانمارمیں بچوں اور خواتین سمیت 30 افراد کی جلی ہوئی لاشیں ملی ہیں جنہیں گاڑیوں کے اندر ہی نذر آتش کردیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اے ایف پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  میانمارمیں بچوں اور خواتین سمیت 30 افراد کی جلی ہوئی لاشیں ملی ہیں جنہیں گاڑیوں کے اندر ہی نذر آتش کردیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق واقعہ میانمار کی ریاست کیاہ میں پیش آیا جس کے بارے میں خیال کیا جارہا ہے کہ مذکورہ واقعے میں میانمار کی فوج ملوث ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں نذر آتش کیے گئے دو ٹرک اور کار کو دیکھا جا سکتا ہے اور ان کے اندر بچوں اور خواتین کی سوختہ لاشیں بھی ہیں۔

ایک شخص نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ جب ہم آج صبح علاقے میں پہنچے تو ہمیں دو ٹرکوں میں 27 جلی ہوئی لاشیں ملی۔

ایک اور عینی شاہد نے بتایا کہ ہمیں 27 کھوپڑیاں ملی ہیں لیکن ٹرک پر دوسری لاشیں بھی تھیں، جنہیں جلا کر ٹکڑے ٹکڑے کر دیا گیا تھا اس لیے ہم ان کی گنتی نہیں کر سکے۔

اس حوالے سے میانمار میں ایک مانیٹر گروپ نے بتایا کہ اس نے مقامی میڈیا رپورٹس اور مقامی جنگجوؤں سے تصدیق کی ہے کہ فوج نے ہپرسو ٹاؤن شپ میں بچوں اور خواتین سمیت 35 افراد کو جلا کر ہلاک کیا۔

میانمار کی فوج نے حکومت کا تختہ الٹ کر قبضہ کرلیا تھا جس کے بعد سے آمریت مخالف عوام پر مختلف کریک ڈاؤن میں اب تک ایک ہزار 300 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

News ID 1909274

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha