برطانوی عدالت کا دبئی کے عیاش حکمراں کو سابق اہلیہ کو 733 ملین ڈالر دینے کا حکم

برطانوی عدالت نے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور دبئی کے عیاش حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کو اپنے 2 بچوں کی پرورش کے لیے سابق اہلیہ حیا بنت حسین کو 733 ملین ڈالر کی ادائیگی کا حکم دے دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی عدالت نے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور دبئی کے عیاش حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کو اپنے 2 بچوں کی پرورش کے لیے سابق اہلیہ حیا بنت حسین کو 733 ملین ڈالر کی ادائیگی کا حکم دے دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق لندن کے ہائی کورٹ نے دبئی کے حکمراں محمد بن راشد المکتوم پر ان کی سابق اہلیہ اور اردن کے بادشاہ کی سوتیلی بہن حیا بنت حسین کے  دو بچوں کی تحویل اور کفالت کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں محمد بن راشد المکتوم کو سابق اہلیہ حیا بنت حسین کے لیے 554 ملین پاؤنڈ یعنی 733 ملین ڈالر کا برطانوی ریکارڈ فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ 251 ملین پاؤنڈ کی رقم تین ماہ کے اندر اہلیہ کو ادا کریں۔

عدالت نے فیصلے میں 14 سالہ بیٹی جلیلہ اور 9 سالہ زید کی تعلیم کے لیے 3 ملین پاؤنڈ اور 9.6 ملین پاؤنڈ بقایا جات کی مد میں فراہم کرنے کا حکم بھی دیتے ہوئے بچوں کی دیکھ بھال اور بالغ ہونے پر ان کی حفاظت کے لیے سالانہ 11.2 ملین پاؤنڈ ادا کرنے کے لیے کہا۔

ان رقوم کی فراہمی سکیورٹی باؤنڈز کے ذریعے کی جائے گی جوایچ ایس بی سی " HSBC " بینک کے پاس رکھے ہیں۔ برطانوی فیملی کورٹ میں بچوں کی کفالت کی یہ سب سے بڑی رقم ہے اس کے باوجود یہ رقم حیا بنت حسین کے 1.4 ارب پاؤنڈز کے تقاضے کے نصف سے بھی کم ہے۔

2004ء میں دبئی کے حکمراں کے ساتھ شادی کرنے والی حیا بنت حسین 2019ء میں اپنی جان کے خطرے کے پیش نظر پہلے جرمنی پھر وہاں سے لندن پہنچیں اور برطانوی شہریت بھی رکھنے کے باعث بچوں کی تحویل کے لیے مقدمہ دائر کیا تھا۔ دبئی کے حکمراں  محمد بن راشد کے دیگر بیگمات سے 23 بچے ہیں۔

News Code 1909227

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 0 =