مہر خبررساں ایجنسی نے ڈی این ٹی وی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی فوج نے شمال مشرقی ریاست ناگالینڈ میں مسافر بردار ٹرک پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق بھارت کی شمال مشرقی ریاست ناگالینڈ میں بھارتی فوج نے ایک ٹرک پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ واقعہ میانمار کی سرحد کے قریب پیش آیا۔ ادھر بھارتی فوج کے ترجمان کے مطابق علاقے میں علیحدگی پسند مسلح جنگجوؤں کے خلاف آپریشن جاری تھا اسی دوران مسلح تنظیم کے پرچم اور نشان مخصوص نشان والے ٹرک سامنے آیا۔
ترجمان کے مطابق بھارتی فوج کے اہلکاروں نے ٹرک کو روکنے کا اشارہ کیا تاہم ٹرک میں موجود افراد نے تعاون نہیں کیا اور ٹرک بھگانے کی کوشش کی جس پر اپنے دفاع میں اہلکاروں نے فائرنگ کردی۔
بھارتی فوج کی فائرنگ سے دیہاتیوں کی ہلاکتوں پر مقامی افراد میں اشتعال پھیل گیا اور لوگ احتجاج کے لیے نکل آئے. مظاہرین نے مودی بھارتی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
بھارتی فوج نےمظاہرین پر بھی فائرنگ کردی جس سے درجنوں مظاہرین زخمی ہوگئے جب کہ جوابی فائرنگ میں ایک فوجی اہلکار بھی ہلاک ہوگیا۔
آپ کا تبصرہ