1 دسمبر، 2021، 10:27 AM

امریکی ریاست مشی گن کے ایک اسکول میں طالب علم کی فائرنگ سے3 طلبا ہلاک

امریکی ریاست مشی گن کے ایک اسکول میں طالب علم کی فائرنگ سے3 طلبا ہلاک

امریکی ریاست مشی گن کے ایک اسکول میں طالب علم کی فائرنگ سے3 طلبا ہلاک اور6 طلبا سمیت 8افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست مشی گن کے ایک اسکول میں طالب علم کی فائرنگ سے3 طلبا ہلاک اور6 طلبا سمیت 8افراد  زخمی ہوگئے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق امریکی ریاست مشی گن کے اسکول میں15سال کے طالب علم نے ساتھی طلبا پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں3طلبا ہلاک اور6 طلبا اورایک ٹیچر سمیت8 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس نے فائرنگ کرنے والے طالب علم کوگرفتارکرکے ہینڈ گن قبضے میں لے لی۔ پولیس کے مطابق طالب علم نے سیمی آٹومیٹک گن سے15سے20 راؤنڈ فائرکئے۔ پولیس حکام کے مطابق حراست میں موجود حملہ آور طالب علم نے پولیس سے بات کرنے سے انکارکردیا اوروہ پولیس کے ساتھ تعاون نہیں کررہا ہے۔

News ID 1909009

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha