پاکستان کا بیلسٹک میزائل شاہین 1 اے کا کامیاب تجربہ

پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین 1 اے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین 1 اے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ پاکستانی فوج کے رابطہ عامہ " آئی ایس پی آر"  کے مطابق پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین 1 اے کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔ آزمائشی پرواز کا مقصد ہتھیاروں کے نظام کے مخصوص ڈیزائن اور تکنیکی پیرامیٹرز کی دوبارہ تصدیق کرنا تھا۔ فلائٹ ٹیسٹ کو ڈی جی اسٹریٹیجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج، چیئرمین نیسکام رضا ثمر، لیفٹیننٹ جنرل محمد علی اور اسٹریٹجک اداروں کے سائنس دان اور انجینئرز نے دیکھا۔ پاکستان کے صدرعارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے کامیاب میزائل تجربے پر سائنس دانوں اور انجینئرز کومبارک باد پیش کی۔

News Code 1908952

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 10 =