مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کے سکریٹری علی شمخانی نے عراقی وزیر اعظم پرڈرون قاتلانہ حملہ پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی وزیر اعظم پر قاتلانہ حملہ غیر ملکی تھنک ٹینک کے عراق میں نئے فتنہ کا مظہرہے ۔ عراقی عوام اور حکومت کے دشمنوں نے عراق میں گذشتہ کئي برسوں سے بدامنی اور کشیدگی پیدا کررکھی ہے۔ علی شمخانی نے کہا کہ غیر علاقائی طاقتوں نے عراق کے عوام کو دہشت گردی، عدم استحکام اور اختلاف کے علاوہ کوئی اور تحفہ نہیں دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کل رات بغداد کے سبز علاقہ میں عراقی وزیر اعظم کے گھر پرمشکوک قاتلانہ ڈرون حملہ ہوا ۔ جس میں عراقی وزیر اعظم محفوظ رہے جبکہ چند گارڈ زخمی ہوگئے جنھیں اسپتال منتقل کردیا گيا۔ باخـبر ذرائع کے مطابق عراقی وزیر اعظم پر ناکام قاتلانہ حملے کے پیچھے غیر علاقائی طاقتیں ملوث ہیں جو عراق میں گذشتہ کئی برسوں سے بد امنی اور کشیدگی کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔
عراقی وزیر اعظم پر قاتلانہ حملہ غیر ملکی تھنک ٹینک کے عراق میں نئے فتنہ کا مظہر
اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کے سکریٹری نے عراقی وزیر اعظم پرڈرون قاتلانہ حملہ پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی وزیر اعظم پر قاتلانہ حملہ غیر ملکی تھنک ٹینک کے عراق میں نئے فتنہ کا مظہرہے جنھوں نے عراق میں گذشتہ کئي برسوں سے بدامنی اور کشیدگی پیدا کررکھی ہے۔
News ID 1908761
آپ کا تبصرہ