مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں وہابی دہشت گردوں نے پاکستانی فورسز کی گاڑی پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 5 سکیورٹی اہل کار ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں پیش آیا جس میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی اہلکاروں کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا، نتیجے میں ایف سی کے چار اہلکار اور ایک لیوی سب انسپکٹر ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں چارسدہ کے رہائشی 35 سالہ حوالدار زاہد، خیبر کے رہائشی 28 سالہ لانس نائیک ولی، کرم کے رہائشی 28 سالہ لانس نائیک عبدالمجید، حوالدار اشفاق اور اسپن وام کے رہائشی 38 سالہ لیوی سب انسپکٹر جاوید شامل ہیں۔۔ اس سے قبل تحریک طالبان پاکستان شمالی وزيرستان میں عارضي جنگ بندی کا اعلان کیا تھا اور پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے دہشت گردوں کے ساتھ مذاکرات کی خبر دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر دہشت گرد ہتھیار ڈال دیں گے تو انھیں معاف کردیا جائےگا۔
آپ کا تبصرہ