افغان طالبان کا صوبہ پروان میں داعش کے خفیہ ٹھکانے پر حملہ

افغانستان میں طالبان نے داعش دہشت گرد تنظیم کے دو افراد کو گرفتار کرنے اور ان سے تفتیش کرنے کے بعد صوبہ پروان میں داعش کے خفیہ ٹھکانے پر حملہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں طالبان کے ترجمان بلال کریمی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان نے داعش دہشت گرد تنظیم کے دو افراد کو گرفتار کرنے کے بعد  ان سے تفتیش کی اور اس کے بعد صوبہ پروان میں داعش کے خفیہ ٹھکانے پر حملہ کیا ۔ بلال کریمی نے کہا کہ طالبان نے کابل کے شمال میں واقع علاقہ میں داعش کے ایک خفیہ ٹھکانے پر حملہ کیا ، طالبان نے صوبہ پروان کے شہر چاریکار میں داعش کے خفیہ ٹھکانے کو نشانہ بنایا ہے۔ کریمی نے کہا کہ سڑک کے کنارے نصب بم دھماکے میں طالبان کے 4 اہلکار زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد طالبان نے داعش کے 2 افراد کو گرفتار کرلیا ، اور ان سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے بعد طالبان نے چاریکار کے علاقہ میں داعش کے خفیہ ٹھکانے پر حملہ کیا ، طالبان کے داعش کے ٹھکانے پر حملے کی مزید تفصیلات دستیاب نہیں ۔ واضح رہے کہ داعش نے ننگرہار میں طالبان پر متعدد حملے کئے جن میں متعدد طالبان ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے۔

News Code 1908364

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =