21 ستمبر، 2021، 10:13 PM

ہندوستان وعدے کے مطابق فوری طور پر ایران کو ویکسین فراہم کرےگا

ہندوستان وعدے کے مطابق فوری طور پر ایران کو ویکسین فراہم کرےگا

ہندوستان کے وزیر خارجہ نے نیویارک میں ایرانی وزیر خjرجہ امیر عبداللہیان کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ ہندوستان وعدے کے مطابق فوری طور پر ایران کو ویکسین فراہم کرےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے ضمن ميں ایران اور ہندوستان کے وزراء خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور ایس جے شنکر نے ملاقات اور گفتگو کی ۔ اس ملاقات میں ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ ہندوستان وعدے کے مطابق فوری طور پر ایران کو ویکسین فراہم کرےگا۔ دونوں ممالک کے وزراء خارجہ نے دو طرفہ تعلقات ، علاقائی مسائل اور عالمی امور کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔ ایرانی وزیر خارجہ اور ہندوستان کے وزیر خارجہ نے افغانستان کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں گفتگو کی۔ ہندوستانی وزیر خارجہ نے ایرانی وزير خارجہ کو شانگہائي تعاون تنظیم کا مستقل رکن منتخب ہونے پر بھی مبارکباد پیش کی۔

News Code 1908241

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha