ایتھوپیا کے وزیر خارجہ کی امیر عبداللہیان کو مبارکباد

ایتھوپیا کے وزیر خارجہ نے اپنے ایک پیغام میں ایرانی وزير خارجہ حسین امیر عبداللہیان کو مبارکباد پیش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایتھوپیا کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ دمکہ مکوئن نے اپنے ایک پیغام میں حسین امیر عبداللہیان کو ایران کا وزیر خارجہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ اتھوپیا کے وزير خارجہ نے اپنے پیغام ميں ایرانی وزیر خارجہ کی کامیابی کے لئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات اچھی اور مطلوب سطح پر ہیں اور ہم دوست اور برادر ملک ایران کے ساتھ باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔

News Code 1908173

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 1 =