15 ستمبر، 2021، 9:40 AM

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز سے مقابلے کے دوران دو دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز سے مقابلے کے دوران دو دہشتگرد ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز سے مقابلے کے دوران دو دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز سے مقابلے کے دوران دو دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ پاکستانی  فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دہشتگردوں  کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ دہشتگردوں کے ٹھکانے سے ہتھیار اور گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے میں مزید دہشتگردوں کی ممکنہ موجودگی کے باعث سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

News ID 1908158

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha