اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کی طالبان کے ساتھ بات چیت جاری رکھنے پر تاکید

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹرس نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو طالبان کے ساتھ بات چیت جاری رکھنی چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹرس نے فرانس پریس کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کو طالبان کے ساتھ بات چیت جاری رکھنی چاہیے۔   اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹرس نے عالمی برادری سے طالبان کے ساتھ بات چیت جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم نہیں جانتے طالبان سے بات چیت کا کیا نتیجہ نکلے گا لیکن اگر ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان دہشت گردی کا مرکز نہ بنے، خواتین اور اقلیتوں کو ان کے حقوق ملیں تو ہمیں طالبان سے بات کرنی ہوگی۔

انٹونیو گوٹرس نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان میں مخلوط حکومت بنے جس میں افغان معاشرے کے تمام جز شامل ہوں لیکن طالبان نے جس حکومت کا اعلان کیا ہے اس میں ایسا کچھ نظر نہیں آتا، ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان میں تمام لوگوں کے حقوق کا عزت دی جائے اور امن و استحکام کے ساتھ حکومت کی جائے۔

انٹونیو گوٹرس نے کہا کہ افغانستان میں معاشی بحران کا خدشہ ہے لہذا ہمیں لاکھوں افراد کو بھوک کے باعث موت کے منہ میں جانے سے روکنا ہو گا۔

News Code 1908106

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 3 =