21 اگست، 2021، 7:05 PM

پاکستانی وزیر خارجہ کی اسلامی تعاون تنظیم کے سکریٹری جنرل سے ٹیلیفون پر گفتگو

پاکستانی وزیر خارجہ کی اسلامی تعاون تنظیم کے سکریٹری جنرل سے ٹیلیفون پر گفتگو

پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلامی تعاون تنظیم " او آئی سی" کے سکریٹری جنرل کے ساتھ ٹیلیفون پر افغانستان کی موجودہ صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلامی تعاون تنظیم " او آئی سی" کے سکریٹری جنرل یوسف العثمین کے ساتھ ٹیلیفون پر افغانستان کی موجودہ صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان، افغانستان میں قیام امن کیلئے اپنا تعمیری اور مثبت کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہے، ہمیں توقع ہے کہ افغان رہنما اپنے باہمی اختلافات کے خاتمے اورجامع سیاسی تصفیے کیلئے جاری مذاکرات سے فائدہ اٹھائیں گے، کابل میں جاری مذاکرات کی کامیابی نہ صرف افغانستان بلکہ پورے خطے کیلئے بہتری کا باعث ہوگی، ضرورت اس امرکی ہے کہ افغان شہریوں کی سکیورٹی اوران کے حقوق کے تحفظ کویقینی بنایا جائے۔ پاکستانی وزیرخارجہ نے عالمی برادری پرزوردیا کہ وہ افغانستان کی بحالی اورتعمیرنو کیلئے افغانیوں کو معاشی معاونت کی فراہمی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ 

News ID 1907879

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha