17 اگست، 2021، 9:42 AM

پشاور میں کار پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق

پشاور میں کار پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق

پاکستان کے شہر پشاور میں کار پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر پشاور میں کار پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پشاور کے علاقے شاہ پور میں چابیاں اسٹاپ پر دو فریقین کے درمیان پرانی دشمنی کے سبب پیش آیا جس میں 4 افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ فائرنگ کے بعد پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی جس نے شواہد جمع کرنے شروع کردیے۔

پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کی بنا پر پیش آیا، ملزمان ہدایت، رئیس اور سرتاج نے اپنے مخالف فریق پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کار میں سوار 4 افراد عمر شیر، عنایت خان، عبدالوہاب اور خان شیر جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق تین راہگیر بھی فائرنگ کی لپیٹ میں آگئے جن میں خورشید، ستار اور بلال شامل ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

News ID 1907817

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha