8 اگست، 2021، 3:17 PM

ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی نے محمد مخبر کو نائب صدر مقرر کردیا

ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی نے محمد مخبر کو نائب صدر مقرر کردیا

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے اپنے ایک حکم میں محمد مخبر کو سینئر نائب صدر مقرر کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے صدارتی سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے اپنے ایک حکم میں محمد مخبر کو سینئر نائب صدر مقرر کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق محمد مخبـر کو رہبر معظم انقلاب اسلامی نے سن 1386 ہجری شمسی میں فرمان امام خمینی (رہ ) کی انتظامی و اجرائی کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا تھا۔محمد مخبر  نے بین الاقوامی قانون میں پی ایچ ڈی کررکھی ہے۔ محمد مخبر صوبہ خوزستان کے شہر دزفول میں پیدا ہوئے اور وہ اس شہر میں متعدد انتظامی عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں  محمد مخـبر رہبر معظم کے حکم سے سن 1386 ہجری شمسی سے لیکر اب تک  فرمان امام خمینی اجرائی کمیٹی کے سربراہ کے عہدے پر فائز ہیں۔ انھوں نے فرمان امام خمینی (رہ) کمیٹی کے تحت کئی ادارے قائم کئے جن میں برکت، احسان اور تدبیر اقتصادی ادارے شامل ہیں۔ ایران میں پہلی ویکسین"  کوایران برکت " انہی کے ادارے برکت کے زیر نظر تیار کی گئی ہے۔

News ID 1907707

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha