مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپی یونین نے افغانستان میں طالبان کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان دہشت گرد قطر معاہدے کی کھلی خۂاف ورزی کررہے ہیں۔ یورپی یونین نے افغانستان میں طالبان کے حملوں کو روکنے اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ یورپی یونین کے خارجہ پالیسی سررباہ جوزف بوریل اور امدادی سرگرمیوں و سانحوں سے نمٹنے والے محکمے کے کمشنر یانیز لینارکک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ طالبان دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی کررہے ہیں ۔ ادھر افغانستان کے کئی حصوں میں افغان فورسز اور طالبان کے مابین جھڑپیں جاری ہیں۔افغان فضائیہ نے ملک کے جنوبی صوبوں میں طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جبکہ شمال میں طالبان کی پیش قدمی جاری ہے۔
یورپی یونین نے افغانستان میں طالبان کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان دہشت گرد قطر معاہدے کی کھلی خۂاف ورزی کررہے ہیں۔
News ID 1907675
آپ کا تبصرہ