مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں غیرقانونی اسرائیلی بستیوں کے خلاف پُرامن احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 270 فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فورسز نے پُرامن احتجاج کرنے والوں پر آنسو گیس کی شیلنگ کی اور گولیاں بھی چلائیں جس سے 270 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق زیادہ تر افراد آنسو گیس کی شیلنگ کی وجہ سے زخمی ہوئے، تقریباً 50 فلسطینی ربڑ کی گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
مقبوضہ مغربی کنارے میں غیرقانونی اسرائیلی بستیوں کے خلاف پُرامن احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 270 فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1907586
آپ کا تبصرہ