31 جولائی، 2021، 9:19 AM

ملا عمر نے اسامہ بن لادن کو سعودی عرب کے حوالے کرنے سے انکار کردیا

ملا عمر نے اسامہ بن لادن کو سعودی عرب کے حوالے کرنے سے انکار کردیا

سعودی عرب کی انٹیلی جنس کے سربراہ ترکی الفیصل نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ملا عمر سے اسامہ بن لادن کی حوالگی کی درخواست کی تھی لیکن ملا عمر نے اسامہ بن لادن کو سعودی عرب کے حوالے کرنے سے انکار کردیا تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی انٹیلی جنس کے سربراہ ترکی الفیصل نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ملا عمر سے اسامہ بن لادن کی حوالگی کی درخواست کی تھی لیکن ملا عمر نے اسامہ بن لادن کو سعودی عرب کے حوالے کرنے سے انکار کردیا تھا۔ سعودی انٹیلی جنس کے سابق سربراہ ترکی الفیصل نے سعودی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  طالبان کے بانی رہنما ملا عمر نے اسامہ بن لادن کو سعودی عرب کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا تھا، اسامہ بن لادن ہمارے حوالے کر دیئے جاتے تو نائن الیون نہ ہوتا۔

ترکی الفیصل نے کہا کہ اس وقت کے افغان صدر حامد کرزئی نے شاہ عبداللّٰہ سے طالبان اور افغان حکومت میں ثالثی کرانے کو کہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ شاہ عبداللّٰہ نے طالبان کے القاعدہ سے تعلقات منقطع کرنے تک ثالثی سے انکار کیا تھا۔ ترکی الفیصل نے کہا  کہ افغانستان میں کس کی حکومت ہو گی کس کی نہیں، اس حوالے سے صورتِ حال پیچیدہ ہے، جلد افغانستان کے حوالے سے کتاب شائع کروں گا۔ ذرائع کے مطابق امریکہ اور سعودی عرب دونوں نے طالبان اور القا‏عدہ کی داغ بیل ڈالی تھی لیکن بعد میں ان میں کہیں اختلاف اور کہیں اتحاد کا سلسلہ جاریر ہا ہے اور آج بھی امریکہ اور طالبان کے قریبی تعلقات سب کے سامنے نمایاں  ہیں۔

News Code 1907583

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha