مہر خبررساں ایجنسی غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ٹوکیو اولمپکس کے میڈلز ٹیبل پر چین نے میزبان ملک جاپان سے پہلی پوزیشن چھین لی۔ چین کی مزید تین طلائی تمغے حاصل کرنے کے بعد تمغوں کی تعداد 15 ہوگئی، جاپان نے بھی 15 سونے کے تمغے جیت لیے لیکن مجموعی برتری میں چین آگے ہے، امریکہ 14 گولڈ میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ ٹوکیو اولمپکس کے چھٹے روز چار ضرب چار سو میٹر فری اسٹائل میں چین اور امریکہ کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا، چینی سوئمرز نے سات منٹ اور 4 اعشاریہ 33 سیکنڈز کے ساتھ طلائی اور امریکہ نے سات منٹ چار اعشاریہ سات تین سیکنڈز کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیتا۔ آسٹریلیا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ تینوں ٹیموں نے مقررہ فاصلہ کم ترین وقت میں طے کرکے ورلڈ اور اولمپک ریکارڈ قائم کیا۔
ٹوکیو اولمپکس کے میڈلز ٹیبل پر چین نے میزبان ملک جاپان سے پہلی پوزیشن چھین لی۔
News ID 1907574
آپ کا تبصرہ