21 جولائی، 2021، 10:25 AM

ایران کا عراقی عوام اور حکومت کے ساتھ ہمدردی کا اظہار

ایران کا عراقی عوام اور حکومت کے ساتھ ہمدردی کا اظہار

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے عراقی وزیر خارجہ کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں بغداد کے صدر سٹی میں ہونے والے بم دھماکے کے سلسلے میں عراقی عوام اور حکومت کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نےعراقی وزیر خارجہ کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں بغداد کے صدر سٹی علاقہ میں ہونے والے حالیہ بم دھماکے کے سلسلے میں عراقی عوام اور حکومت کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ دونوں ممالک کے وزراء خارجہ نے ٹیلیفون پر باہمی گفتگو میں عراق اور ایران کے درمیان دو طرفہ تعلقات، علاقائي امور اور عالمی مسائل کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا ۔

News ID 1907453

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha