14 جولائی، 2021، 9:58 AM

پاکستانی سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ/ 3 دہشت گرد اور 2 اہلکار ہلاک

پاکستانی سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ/ 3 دہشت گرد اور 2 اہلکار ہلاک

پاکستانی سکیورٹی فورسز نے کرم ایجنسی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا جس کے دوران جھڑپّ میں تین دہشت گرد ہلاک جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں دو فوجی اہلکار بھی جاں بحق ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز نے کرم ایجنسی میں دہشت گردوں کے خلاف  آپریشن کیا جس کے دوران جھڑپّ میں  تین دہشت گرد ہلاک جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں دو فوجی اہلکار بھی جاں بحق ہوگئے۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کرم ایجنسی کے علاقے زیوا میں سرچ آپریشن کیا جہاں تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں دو فوجی جوان بھی ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرایا جا رہا ہے۔ فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک  ہونے والے جوانوں میں 25 سالہ کیپٹن باسط اور 22 سالہ سپاہی بلال شامل ہیں۔

News ID 1907363

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha