افغانستان میں امریکی کمانڈر اپنے عہدے سے مستعفی

افغانستان میں سینئر ترین امریکی کمانڈر جنرل آسٹن اسکاٹ مِلر اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں ، جو افغانستان میں امریکی شکست اور ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے واشنگٹن پوسٹ کے حوالے س ے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں سینئر ترین امریکی کمانڈر جنرل آسٹن اسکاٹ مِلر اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں ، جو افغانستان میں امریکی شکست اور ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ جنرل آسٹن اسکاٹ مِلر نے سرکاری تقریب میں اپنی کمان جنرل کینتھ میکنزی کے سپرد کردی۔ ذرائع کے مطابق کابل کے انتہائی سکیورٹی والے گرین زون میں منعقدہ تقریب میں اعلیٰ افغان اہلکار اور فوجی افسران نے شرکت کی۔ جنرل آسٹن اسکاٹ مِلر ویسے تو 2018 سے افغانستان میں تعینات رہے، لیکن اُنہیں اس سال مئی میں صدر جو بائیڈن نے امریکی افواج کے حتمی انخلاء کی ذمہ درای سونپی تھی۔

افغانستان سے امریکی انخلاء اگست کے اواخر تک مکمل ہوگا۔ انخلاء کے بعد امریکی سفارت خانے کی حفاظت پر تقریباً 650 امریکی فوجی معمور رہیں گے۔ افغانستان سے امریکی فوج کے اچانک انخلا پر عالمی سطح پر تشویش پائی جاتی ہے امریکہ کی طالبان کے ساتھ سازباز پر افغان حکومت اور عالمی برادری کو تشویش لاحق ہے۔

News Code 1907350

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha