12 جولائی، 2021، 9:37 AM

بھارت نے افغانستان کی حکومت کو اسلحہ کی بڑی کھیپ فراہم کردی

بھارت نے افغانستان کی حکومت کو اسلحہ کی بڑی کھیپ فراہم کردی

بھارت نے افغانتسان کی حکومت کو طالبان کے ساتھ نبرد کے سلسلے میں اسلحہ کی بڑی کھیپ فراہم کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت نے افغانتسان کی حکومت کو طالبان کے ساتھ نبرد کے سلسلے میں اسلحہ کی بڑی کھیپ فراہم کردی ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھارت نے اسلحہ کی ایک بڑی کھیپ افغان حکومت کو فراہم کردی جس کی مدد سے افغان حکومت طالبان کے خلاف کارروائیاں کرسکے گی۔

اسلحہ کی اس کھیپ کو لے کر بھارتی سی 17 طیارے اتر پردیش، جے پور اور چندی گڑھ سے روانہ ہوئے جنہوں نے کابل اور قندھار ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے بعد اسلحہ افغان حکومت کے حوالے کیا۔ بھارت کی طرف سے دیے گئے اسلحہ میں 40 ٹن سے زائد گولیاں، بھاری گولہ بارود بھی شامل ہے۔

News ID 1907338

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha