مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں وہابی دہشت گردوں نے جنوبی وزیرستان میں واقع پاکستانی فوج کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کرکے 4 اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔ آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق دہشت گردوں نے جنوبی وزیرستان مکین میں فورسزکی چیک پوسٹ پرفائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 4 جوان جاں بحق ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں لانس نائیک عمران علی، سپاہی عاطف جہانگیر، سپاہی انیس الرحمان اورسپاہی عزیز شامل ہیں۔ پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کومنہ توڑجواب دیا گیا جب کہ جوابی کارروائی میں چاردہشت گرد بھی مارے گئے۔

پاکستان میں وہابی دہشت گردوں نے جنوبی وزیرستان میں واقع پاکستانی فوج کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کرکے 4 اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔
News Code 1907309
آپ کا تبصرہ