7 جولائی، 2021، 10:34 AM

صوبہ بدخشاں میں افغان سکیورٹی فورسز کے تازہ حملوں میں درجنوں طالبان ہلاک

صوبہ بدخشاں میں افغان سکیورٹی فورسز کے تازہ حملوں میں درجنوں طالبان ہلاک

افغانستان کے شمالی صوبے بدخشاں میں سکیورٹی فورسز کے تازہ حملوں میں درجنوں طالبان ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے شمالی صوبے بدخشاں میں سکیورٹی فورسز کے تازہ حملوں میں درجنوں طالبان ہلاک ہوگئے ہیں۔ صوبہ بدخشاں سے اپنے مورچے چھوڑ کر تاجیکستان بھاگنے والے 2300 افغان فوجی اپنی ڈیوٹی پر واپس آگئے۔

صوبے بدخشاں میں سکیورٹی فورسز اور افغان طالبان میں لڑائی جاری ہے۔ افغان حکام نے  درجنوں طالبان کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے  ترجمان گورنر بدخشاں کے مطابق تاجیکستان بھاگنے والے 2300 افغان فوجی واپس آگئے۔ صوبے بدخشاں میں سیکیورٹی فورسز اورافغان طالبان میں لڑائی جاری ہے۔ افغان حکام نے طالبان کے بھاری جانی نقصان کا دعویٰ کیا ہے۔

News ID 1907274

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha