3 جولائی، 2021، 3:43 PM

کینیڈا میں گھر میں آگ لگنے سے 7 پاکستانی جاں بحق

کینیڈا میں گھر میں آگ لگنے سے 7 پاکستانی جاں بحق

کینیڈا کی ریاست البرٹا کے ایک گھر میں آک لگنے کے نیجے میں 4 بچوں سمیت 7 پاکستانی جاں بحق ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے یکس پر کے حوالےسے نقل کیا ہے کہ کینیڈا کی ریاست البرٹا کے ایک گھر میں آک لگنے کے نیجے میں 4 بچوں سمیت 7 پاکستانی جاں بحق ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق 5 افراد بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے، آتشزدگی کا واقعہ رات میں پیش آیا جب کہ جاں بحق افراد کا تعلق پاکستان سے ہے۔

ذرائع کے مطابق گھر میں 2 خاندان رہائش پذیر تھے جس میں سے ایک خاندان چند دن قبل ہی یہاں رکنے کے لیے آیا تھا، آتشزدگی کے بعد گھر کے مالک نے پہلے اپنے دونوں بچوں کو باہر نکالا اور پھر اپنے بھائی کے بچوں کو گھر سے باہر لایا تاہم دیگر افراد کو نکالنے کا موقع نہیں مل سکا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں آتشزدگی کی وجہ سامنے نہیں آسکی جب کہ کسی مجرمانہ سرگرمیوں کا بھی کوئی ثبوت نہیں ملا ہے تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔

News ID 1907225

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha