7 جون، 2021، 1:54 PM

ڈونلڈ ٹرمپ کی فیس بک و انسٹاگرام کے سربراہ کے خلاف کارروائی کی دھمکی

ڈونلڈ ٹرمپ کی فیس بک و انسٹاگرام کے سربراہ کے خلاف کارروائی کی دھمکی

امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیس بک و انسٹاگرام اکاؤنٹس کی معطلی پر ردعمل دیتے ہوئے دوبارہ صدر منتخب ہونے کی صورت میں مارک زکربرگ کے خلاف بڑی کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیس بک و انسٹاگرام اکاؤنٹس کی معطلی پر ردعمل دیتے ہوئے دوبارہ صدر منتخب ہونے کی صورت میں مارک زکربرگ کے خلاف بڑی کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق  فیس بک اور انسٹاگرام کی انتظامیہ نے اشتعال انگیز پوسٹوں اور پارلیمنٹ حملے کے تناظر میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاؤنٹس دو سال کےلیے معطل کردئیے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس نے اکاؤنٹس کی دو سالہ معطلی پر ٹرمپ نے بانی فیس بک مارک زکر برگ پر شدید اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ صدر منتخب ہونے کی صورت میں بانی فیس بک کو وائٹ ہاؤس کھانے پر مدعو نہیں کروں گا۔ سابق امریکی صدر نے کہا کہ اب صرف کاروباری بات چیت ہوگی۔

واضح رہے کہ یغام رسانی کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے جمعہ چار جون کو ٹرمپ کا اکاؤنٹ دو سال کےلیے معطل کرنے کا اعلان کیا تھا اور تحقیقاتی رپورٹ بھی جاری کی تھی۔

News Code 1906829

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha