27 مئی، 2021، 11:50 AM

اسرائیل نے فلسطینیوں کی زمینوں پر زبردستیاور غاصبانہ قبضہ کررکھا ہے

اسرائیل نے فلسطینیوں کی زمینوں پر زبردستیاور غاصبانہ قبضہ کررکھا ہے

آئرلینڈ کی پارلیمنٹ نے تسلیم کیا ہے کہ اسرائیل نے فلسطینیوں کی زمینوں پر زبردستی اور غاصبانہ قبضہ کرکے خود کو جبری طوری پر مسلط کررکھا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آئرلینڈ کی پارلیمنٹ نے تسلیم کیا ہے کہ اسرائیل نے فلسطینیوں کی زمینوں پر زبردستی اور غاصبانہ قبضہ کرکے خود کو جبری طوری پر مسلط کررکھا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پارلیمانی اجلاس میں آئرش پارلیمنٹ کے ارکان نے اظہار یکجہتی کے لیے فلسطینی جھنڈے کا ماسک لگایا ہوا تھا اور پہلی بار کسی یورپی پارلیمان نے فلسطین پر اسرائیل کے قبضے کو تسلیم کیا ہے۔

جمہوریہ آئرلینڈ کی پارلیمنٹ نے فلسطین پر اسرائیلی قبضے کی مذمت کی۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اب ہمیں سچ بولنا ہی پڑے گا کہ اسرائیل نے فلسطین سے جبری الحاق کیا ہوا ہے۔

آئرلینڈ کی پارلیمنٹ میں اب اسرائیلی سفیر کو نکالنےسے متعلق ترمیمی بل پر ووٹنگ بھی ہوگی اور بل منظور ہونے کی صورت میں اسرائیلی سفیر کو ملک بدر کردیا جائے گا اور اسرائیل پر مزید پابندیوں پر بھی غور کیا جائے گا۔

اسرائیلی جارحیت پر پیش کی گئی قرارداد پر آئر لینڈ کے وزیر خارجہ سائمن کووننی نے کہا کہ حزب اختلاف کی جانب سے پیش کی گئی تحریک آئرلینڈ میں احساس کی گہرائی کا واضح اشارہ ہے۔

News ID 1906686

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha