8 مئی، 2021، 1:54 PM

بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج رمضان المبارک میں جمعہ الوداع کو روزہ رکھتے ہیں

بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج رمضان المبارک میں جمعہ الوداع کو روزہ رکھتے ہیں

بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس مارکنڈے کاٹجو نے انکشاف کیا ہے کہ وہ گزشتہ 25 برس سے رمضان المبارک کے آخر جمعہ کو مسلمانوں سے اظہارِ یکجہتی کرنے کیلئے روزہ رکھتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سوشل میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس مارکنڈے کاٹجو نے انکشاف کیا ہے کہ وہ گزشتہ 25 برس سے رمضان المبارک کے آخر جمعہ کو مسلمانوں سے اظہارِ یکجہتی کرنے کیلئے روزہ رکھتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میں گزشتہ 25 برس سے مسلمان بہن بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کے جذبے کے تحت جمعۃالوداع کو روزہ رکھتا ہوں۔

انہوں نے دنیا بھر میں موجود غیر مسلموں سے اپیل کی کہ وہ بھی روزہ ضرور رکھیں۔

سابق چیف جسٹس نے اپنے ٹوئٹ میں سحر و افطار کے اوقات کار بھی بتائے اور یہ بھی بتایا کہ وہ سحر و افطار کے دوران کھانے پینے سے گریز کریں۔

News ID 1906429

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha