صوبہ ہرات میں کار بم دھماکے میں 8 افراد ہلاک

افغانستان کے صوبے ہرات میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہوگئے ہیں۔

 مہر خبررساں ایجنسی نےافغان میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے ہرات میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق صوبے ہرات میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو فوراً قریبی اسپتال منتقل کیا جب کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں گھیرے میں لیکر دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے ہیں۔ ادھر عینی شاہدین کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

گورنر ہرات وحید کے مطابق کار بم دھماکہ پولیس چیک پوسٹ کے قریب کیا گیا جس میں مارے جانے والے 7 افراد عام شہری ہیں۔

News Code 1905642

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 13 =